دبئی، 22 جولائی (یواین آئی) یونان کی ایک عدالت نے ترکی کے آٹھ مفرور فوجی افسروں کو دو ماہ کی قید کی سزا سنائی ہے۔
گزشتہ ہفتے ترکی میں فوج کے ایک دھڑے کے حکومت کا تختہ پلٹنے کی
ناکام کوشش کے بعد آٹھ فوجی افسر ہیلی کاپٹر سے یونان بھاگ آئے تھے۔
یونان آنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اپنے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں انہیں گرفتار کر لیا تھا۔